پی ایس ایل 11 میں کراچی کنگز کے آسٹریلوی کرکٹر ایڈم زیمپا نے پسندیدہ پاکستانی کرکٹر کا نام بتا دیا۔
اے آر وائی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ایڈم زیمپا نے سابق کپتان شاہد آفریدی کو اپنا آل ٹائم فیورٹ پاکستانی کرکٹر قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز میں مجھے فاسٹ بولر حسن علی بہت پسند ہیں۔
ایڈم زیمپا نے کہا کہ کراچی کنگز کے ڈریسنگ روم کا ماحول بہت اچھا ہے، انجوائے کرتے ہیں، لوکل کھلاڑیوں کے ساتھ گفتگو ہوتی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں لیگ اسپنر نے کہا کہ پی ایس ایل میں بین الاقوامی معیار کا بولنگ اٹیک موجود ہے۔
ایڈم زیمپا نے کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم میں میرا بہترین دوست نیتھن ایلس ہے، میں انہیں اگلے سال کراچی کنگز کے لیے پی ایس ایل میں لانا چاہوں گا۔
لیگ اسپنر نے کہا کہ آسٹریلیا کا 2023 کا ورلڈ کپ جیتنا میری زندگی کا بہترین لمحہ تھا جبکہ میکسویل کی افغانستان کے خلاف میچ وننگ اننگز کے دوران بھی ڈریسنگ روم کا ماحول اچھا تھا۔
واضح رہے کہ ایڈم زیمپا نے آج اپنی 34ویں سالگرہ کراچی کنگز کے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے ساتھ ٹیم ہوٹل میں منائی ہے۔



