spot_img

ذات صلة

جمع

ایران جنگ : پاکستان سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا، الجزیرہ

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان ایران کے خلاف جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے اہم سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اس وقت علاقائی و عالمی سفارت کاری کا مرکز بن چکا ہے پاکستان امریکا اور اسرائیل کے ساتھ ایران کے تنازع کو کم کرنے اور جنگ کے خاتمے کے لیے سرگرم سفارتی کوششیں کر رہا ہے۔

حالیہ پیش رفت میں گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، جہاں اہم مشاورت جاری ہے۔

مزید برآں ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ کی بھی آئندہ چند گھنٹوں میں آمد متوقع ہے، جس سے سفارتی سرگرمیوں میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایران نے ممکنہ طور پر ایک ایسے سفارتی نمائندے کو مذاکرات کے لیے بھیجنے پر آمادگی ظاہر کی ہے جو براہ راست بات چیت میں حصہ لے سکے۔

ماہرین کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی یہ سرگرمیاں خطے میں امن کے قیام کے لیے نہایت اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہیں۔

 

ترکیہ اور مصر کے وزراء خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

spot_imgspot_img