spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

جنگی طیاروں اور جدید ہتھیار سے لیس امریکی بحری بیڑا مشرق وسطیٰ پہنچ گیا، دوسرے کی آمد متوقع

واشنگٹن (29 مارچ 2026): امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ امریکی بحری بیڑا مشرق وسطیٰ پہنچ گیا جبکہ دوسرے کی آمد متوقع ہے۔

سینٹ کام کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ امریکی بحری بیڑا یو ایس ایس ٹریپولی مشرق وسطیٰ پہنچ گیا، بیڑے پر ساڑھے 3 ہزار سے زائد فوجی سوار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے پاس ایرانی میزائل روکنے کی صلاحیت ختم ہونے لگی

سینٹ کام کے مطابق یو ایس ایس ٹریپولی پر درجنوں جدید جنگی طیارے اور ٹیکنیکل ہتھیار موجود ہیں، بحری بیڑا تائیوان کے قریب جنگی مشقیں چھوڑ کر ہنگامی طور پر روانہ ہوا۔

مزید بتایا گیا کہ سان ڈیاگو سے ایک اور بڑا بحری جہاز یو ایس ایس باکسر بھی مشرق وسطیٰ کیلیے روانہ ہوگیا ہے، خطے میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر امریکی بحری قوت میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

spot_imgspot_img