spot_img

ذات صلة

جمع

ہزاروں فٹ بلند پرواز، کباڑ سے تیار پیرا گلائیڈر کی حیرت انگیز ویڈیو

کوئٹہ : بلوچستان کے ایک باصلاحیت 4 جماعت پاس مکینک نے کباڑ (اسکریپ) کے سامان سے پیرا گلائیڈر بنا کر دنیا کو حیران کردیا۔

باصلاحیت مکینک محمد اشرف کاکڑ نے بغیر کسی باقاعدہ تعلیم کے صرف یوٹیوب سے سیکھ کر پیرا گلائیڈر بنایا، انہوں نے اس جہاز کو بنانے کے لیے مقامی طور پر تیارشدہ پُرزے استعمال کیے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں محمد اشرف جو صرف چوتھی جماعت تک تعلیم یافتہ ہیں نے اپنی اس بہترین کاوش کے بارے میں ناظرین کو آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے پائلٹ بننے کا شوق تھا اس خواب کو عملی شکل دینے کے لیے 3 سال کی محنت کے بعد پہلا گلائیڈر تیار کیا۔

16لاکھ روپے میں جہاز تیار

اس پیرا گلائیڈر کی تیاری میں آنے والی لاگت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب انہوں نے بتایا کہ اس کی تیاری میں 15 سے 16 لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔

پیرا گلائیڈر

اس کے علاوہ میں نے اس سے بھی جدید گلائیڈر بنانے کا کام بھی شروع کیا ہے، جسے جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

محمد اشرف کے مطابق یہ پیرا گلائیڈر 1000 سی سی کی عام کار کے انجن سے چلتا ہے اور اس میں 24 لیٹر پیٹرول کی گنجائش موجود ہے۔

3ہزار فٹ کی بلندی کا دعویٰ

ان کا دعویٰ ہے کہ یہ گلائیڈر تقریباً 3ہزار فٹ کی بلندی تک پرواز کرسکتا ہے اور 25 سے 30 منٹ تک فضا میں رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اس گلائیڈر کی تیاری میں کم از کم تین سال کا عرصہ لگا اس میں 105 کلوگرام تک وزن اٹھا چکے ہیں، تاہم اس میں جدید نیوی گیشن یا حفاظتی نظام موجود نہیں۔

یورپی پیراگلائیڈرز نے پاکستان میں پیرا گلائیڈنگ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

spot_imgspot_img