ملک میں طیاروں کو ایندھن کی فراہمی سے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان آنے والی غیرملکی ایئرلائنز کو واپسی کا فیول ساتھ لانے کی ہدایت کر دی گئی ہے اور اس حوالے سے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ایندھن پالیسی کا نوٹم جاری کر دیا ہے۔
نوٹم میں کہا گیا ہے کہ غیرملکی ایئرلائنز کو پاکستان میں محدود مقدار میں ایندھن فراہم کیا جائے گا۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی ایئرلائنز کو ضرورت کے مطابق پورا ایندھن فراہم کیا جا رہا ہے تاہم انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر آنے والیغیرملکی ایئرلائنز کو اضافی جیٹ فیول لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ غیرملکی ایئرلائنز کو پاکستان میںطلب کے مطابق ایندھن فراہم نہیں کیا جا رہا آج کراچی سے دوحہ جانے والی غیرملکی پرواز کو ایندھن کے لیے مسقطاترنا پڑا۔
اضافی فیول ساتھ لانے کے باعث غیرملکی ایئرلائنز مسافروں کا سامان اور کارگو چھوڑ رہی ہیں۔
پاکستان میں جیٹ فیول 200 روپے لیٹر اضافے کے بعد 388 روپے لیٹر ہو چکا ہے۔ غیرملکی ایئرلائنز کو ایندھن سے متعلق نوٹم 31 مارچ تک کیلئے جاری کیا گیا ہے۔



