spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

ایران کے بیلسٹک میزائل نے اسرائیل کے دو بڑے شہروں میں تباہی مچادی

ایران نے اسرائیل کے دو شہروں دیمونا اور عراد پر بیلسٹک میزائل حملہ کردیا، اسرائیلی فوج نے دفاعی نظام کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے حملے کی تصدیق کردی۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ہمارا دفاعی نظام ایرانی حملہ نہ روک سکا، دیمونہ میں جوہری تنصیب سے 13 کلومیٹر دور 40 افراد زخمی ہوئے۔

ایرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ حملے میں 20 عمارتیں تباہ، 10 اسرائیلی ہلاک،تقریباً 200 افراد زخمی ہیں، جن میں کم از کم 11 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ایرانی میزائل حملے کے بعد عرد میں ایمرجنسی نافذ کرکے تعلیمی ادارے بند کردیے گئے، اسرائیلی کابینہ کا ہنگامی اجلاس فوری طلب کرکے حملے روکنے میں ناکامی پرتحقیقات شروع کردی گئیں۔

arad

اسرائیلی طبی ذرائع کے مطابق متعدد افراد کو شیل کے ٹکڑوں اور بھگدڑ کے دوران چوٹیں آئیں جبکہ کئی افراد شدید خوف و ہراس کا شکار بھی ہوئے۔

ایران کا اسرائیل پر حملہ

اسرائیلی حکام کے مطابق کم از کم دو میزائل فضائی دفاعی نظام کو چکمہ دے کر شہروں میں جا گرے، جس سے عمارتوں میں آگ لگ گئی اور بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔

Daimona

ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں

ایرانی سرکاری میڈیا کا دعویٰ ہے کہ دیمونا میں اسرائیل کی ایٹمی تنصیبات موجود ہیں، حملوں کا ہدف وہاں کا  جوہری تحقیقی مرکز تھا، اور یہ کارروائی ایران کے نطنز جوہری پلانٹ پر مبینہ امریکی حملے کے ردعمل میں کی گئی ہے۔ تاہم اسرائیلی فوج نے اس حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

spot_imgspot_img