spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات کروادی گئی

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بچوں سے بات کروادی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بیٹوں سے ٹیلیفون پر 25 سے 30 منٹ گفتگو کی ہے، بچوں نے ان سے صحت کے بارے میں دریافت کیا۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان بچوں سے بات کرکے خوش ہوئے۔

ٹیلیفونک گفتگو میں عمران خان کے دونوں بیٹے قاسم اور سلیمان موجود تھے۔

اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے حکومت سے اپیل کی تھی کہ بانی کی بچوں سے بات، بشریٰ بی بی اور رشتہ داروں سے ملاقات کرائی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تیسری عید ہے جو بانی پی ٹی آئی کے بغیر ہے اور یہ افسوس ناک ہے۔

انھوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کی صورت حال گھمبیر اور سخت ہے لیکن حکومت نے کفایت شعاری پروگرام پر عمل درآمد میں دیر کر دی، عید کے بعد آزادی کی تحریک میں تیزی لائی جائے گی۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کام کرنے والا بہتر وزیر اعلیٰ ہے، بانی پی ٹی آئی نے خود سہیل آفریدی کو اسٹریٹ مومنٹ تحریک کی ذمہ داری سونپی ہے۔

spot_imgspot_img