spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، ڈرون حملوں کی کوشش ناکام

اسلام آباد (13 مارچ 2026):سکیورٹی فورسز نے دہشت گرد تنظیم فتنہ الخوارج کے  دو ڈرون کامیابی کے ساتھ مار گرائے ہیں، یہ بات وزارتِ اطلاعات نے اپنے بیان میں کہی۔

وزارتِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں ڈرونز کو جدید تکنیک کے ذریعے ناکارہ بنایا۔

حکام کے مطابق فتنہ الخوارج کے دو ڈرونز کو الیکٹرانک کاؤنٹر میژرز کی مدد سے تباہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں کسی فوجی یا حساس تنصیب کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

وزارتِ اطلاعات کے مطابق ڈرونز کے ملبے کے گرنے سے معمولی نوعیت کا نقصان ہوا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

وزارتِ اطلاعات نے طالبان حکومت کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے الزامات میں ہمیشہ کی طرح قابلِ تصدیق ثبوت موجود نہیں ہوتے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ طالبان حکومت دہشت گردی کے ماسٹر پراکسی کے طور پر مختلف دہشت گرد تنظیموں کو سہولت فراہم کرتی رہی ہے، جبکہ ان کے سرکاری اکاؤنٹس ماضی میں بھی جھوٹی خبروں اور پروپیگنڈے کو فروغ دیتے رہے ہیں۔

وزارتِ اطلاعات کے مطابق اس سے قبل بھی پاک فضائیہ کے طیارے گرانے اور پائلٹس کی گرفتاری سے متعلق دعوؤں پر فتنہ الخوارج طالبان حکومت کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آپریشن غضب للحق : افغان طالبان کیخلاف تازہ کارروائی میں کتنے کارندے ہلاک اور زخمی ہوئے؟

spot_imgspot_img