spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

امریکا کا ایرانی رہنماؤں سے متعلق معلومات پر 1کروڑ ڈالر تک انعام

امریکا نے ایرانی رہنماؤں سے متعلق معلومات پر 1کروڑ ڈالر تک انعام کا اعلان کر دیا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای اور علی لاریجانی کی معلومات دینے والے کو 1 کروڑ ڈالر دیں گے۔ محکمہ خارجہ نے معلومات دینے والوں کو ممکنہ طور پر نئی جگہ منتقل کرنے کی بھی پیشکش کی ہے۔

محکمہ خارجہ نے دعویٰ کیا کہ پاسداران انقلاب عالمی دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔

امریکا نے ایرانی انٹیلی جنس وزیر اسماعیل خطیب سے متعلق معلومات  پر بھی انعام کا اعلان کیا ہے جب کہ علی اصغر حجازی، یحییٰ رحیم صفوی اور اسکندر مومنی بھی امریکی فہرست میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ علی لاریجانی آج تہران میں یوم القدس ریلی میں شریک ہوئے جب کہ صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی تہران کی سڑکوں پر عوام میں نظر آئے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی اور شہریوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

spot_imgspot_img