spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

بادشاہ کو گرفتار اور پاسپورٹ ضبط کرنے کی ہدایت

ممبئی (13 مارچ 2026): بھارتی ریاست ہریانہ کی پولیس کو معروف گلوکار و ریپر بادشاہ کو گرفتار کرنے اور ان کا پاسپورٹ ضبط کرنے کی ہدایت دے دی گئی۔

انڈین میڈیا کے مطابق ہریانہ اسٹیٹ کمیشن فار ویمن نے پولیس کو ہدایت دی کہ وہ گلوکار و ریپر بادشاہ کو گرفتار کرے۔ یہ ہدایت ان کے ہریانوی گانے تاتیری سے متعلق تنازع کے سلسلے میں پانی پت میں کمیشن کے سامنے پیش نہ ہونے پر دی گئی۔

کمیشن کی چیئرپرسن رینو بھاٹیہ نے بتایا کہ پانی پت اور پنچکولہ کی پولیس کو بادشاہ کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

رینو بھاٹیہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست بھر میں نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں جن میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر بادشاہ نے سمن کو نظر انداز کرنا جاری رکھا تو ہریانہ میں ان کے شوز کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بادشاہ ایک بار پھر بڑے تنازع میں گھر گئے، مقدمہ درج

کمیشن نے اس سے قبل بادشاہ کو جمعہ کی سہ پہر 3 بجے تک ذاتی طور پر کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا تھا، تاہم وہ نہیں ہوئے۔

ان کے وکیل کمیشن کے دفتر پہنچے لیکن رینو بھاٹیہ نے ان سے ملنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ گلوکار و ریپر کو واضح طور پر خود حاضر ہونے کا کہا گیا تھا۔

بادشاہ کے وکیل نے پانی پت میں میڈیا کو بتایا کہ میرے مؤکل ایک فنکار ہیں اور ہریانہ کا نام روشن کرتے ہیں، وہ پہلے ہی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے معذرت کر چکے ہیں جس میں انہوں نے وضاحت کی تھی کہ ان کا مقصد کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا۔

چیئرپرسن نے پولیس کو یہ ہدایت بھی دی کہ اگر ضرورت پڑے تو بادشاہ کا پاسپورٹ ضبط کر لیا جائے تاکہ وہ تحقیقات سے بچنے کیلیے ملک چھوڑ کر نہ جا سکیں۔

دوسری جانب، شکایت گزار سویتا آریہ کا کہنا تھا کہ کمیشن نے واضح کیا تھا کہ اگر گلوکار مقررہ وقت تک پیش ہو جاتے تو معاملہ اب بھی حل ہو سکتا تھا۔

گزشتہ ہفتے ہریانہ پولیس نے گلوکار کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔ یہ مقدمہ ان کے حال ہی میں ریلیز ہونے والے گانے تاتیری میں موجود قابلِ اعتراض مناظر اور بول کی شکایات پر درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق شکایت گزاروں کا کہنا ہے کہ گانے کی ویڈیو میں لڑکیوں کو اسکول یونیفارم پہنے ہریانہ روڈ ویز کی بس میں رقص کرتے اور قابلِ اعتراض اشارے کرتے دکھایا گیا۔

ایک اور شکایت گزار شیو کمار نے اعتراض اٹھایا کہ گانے میں نازیبا الفاظ اور جنسی حوالہ جات شامل ہیں جو خواتین اور کم عمر لڑکیوں کی تذلیل کا باعث بنتے ہیں۔

spot_imgspot_img