spot_img

ذات صلة

جمع

بیرون ملک سے آنے والا خاندان پکڑا گیا، کروڑوں مالیت کی الیکٹرانکس اشیاء برآمد

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے ایک خاندان سے بھاری مالیت کی الیکٹرانکس اشیاء برآمد کر لیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کسٹمز عملے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی سے آنے والے ایک ہی خاندان کے چار افراد کو روک کر ان کے سامان کی اسکیننگ کی، جس کے دوران بڑی تعداد میں قیمتی الیکٹرانکس اشیاء برآمد ہوئیں۔

کسٹمز ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والی الیکٹرانکس اشیاء میں 20 آئی فون 17 پرو میکس، 27 آئی فون 13، 2 آئی فون 14 پرو اور 2 آئی فون 15 پرو میکس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 3 آئی فون 12 پرو میکس، 4 گوگل پکسل 10 پرو، 6 میک بک پرو اور 26 لیپ ٹاپ بھی برآمد کیے گئے۔

حکام کے مطابق ضبط کیے گئے سامان میں 3 ایپل واچ سیریز 11، 5 آئی پیڈ، 5 میک منی اور 5 ایئر پوڈز پرو بھی شامل ہیں جبکہ اس کے علاوہ 267 کنڈل پیپر وائٹ ڈیوائسز بھی کسٹمز تحویل میں لے لی گئیں۔

کسٹمز حکام کے مطابق ضبط کی گئی تمام الیکٹرانکس اشیاء کی مجموعی مالیت تقریباً 3 کروڑ 40 لاکھ روپے بنتی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد میں سید انور اور زرقا سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد شامل ہیں جن کا تعلق کراچی سے بتایا جاتا ہے۔ کسٹمز حکام نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

 

کراچی: کسٹمز انفورسمنٹ کا بڑا کریک ڈاؤن، 4 کروڑ روپے مالیت کی بھارتی کاسمیٹکس برآمد

spot_imgspot_img