spot_img

ذات صلة

جمع

ہندو انتہا پسندوں نے مسلمان خاتون کو کھمبے سے باندھ کر قتل کردیا

بھارت میں ہندو انتہاپسندوں نے مسلمان خاتون کو کھمبے سے باندھ کر قتل کردیا۔

بھارتی ریاست بہار کے ضلع مدھوبنی میں ہندو انتہا پسندوں نے مسلمان عورت روشن خاتون کو اس وقت کھمبے سے باندھ کر قتل کردیا جب وہ زمینی تنازع میں مدد مانگنے کے لیے گاؤں کے سربراہ کے پاس گئی تھیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقامی لوگوں نے بتایا کہ حملہ آوروں نے خاتون کو کھمبے سے باندھ کر بے رحمی سے پیٹا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ حملے کے دوران خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی گئی۔

لوگوں کے مطابق روشن خاتون اس حملے میں بری طرح زخمی ہو گئیں۔ بعد میں ان کی حالت مزید بگڑ گئی اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

روشن خاتون کی موت کی خبر آتے ہی علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

ضلع کے ایک سماجی کارکن نے بتایاکہ یہ ایک دردناک واقعہ ہے۔ ایک خاتون انصاف کے حصول کے لیے گئی اور اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

مقامی باشندوں نے حملے کی منصفانہ تحقیقات اور ملوث افراد کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

کمیونٹی کے ایک بزرگ نے بتایاکہ مقتولہ غریب خاتون تھی جو مدد مانگنے گئی تھی۔ اس کی موت سے یہاں کے لوگوں کو بہت دکھ پہنچا ہے۔ ہم ان کے لیے انصاف اور تمام شہریوں کے لیے تحفظ چاہتے ہیں۔

spot_imgspot_img