spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

تنخواہ سے متعلق پاکستان اور خلیجی ملک کے ملازمین کیلیے خوشخبری

خلیجی ملک عمان نے عیدالفطر سے قبل مارچ کی تنخواہ کی ادائیگی کی خوشخبری سنا دی۔

وزارت محنت نے کہا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر مارچ 2026 کی تنخواہ 18 مارچ 2026 سے پہلے ادا کر دی جائے گی۔

وزارت نے کہا کہ عید الفطر 1447 ہجری کے موقع پر وزارت محنت تمام نجی شعبے کے اداروں کو مطلع کرتی ہے کہ لیبر لا (شاہی فرمان نمبر 53/2023) کے تحت مارچ 2026 کے مہینے کے مزدوروں کی اجرتوں کی ادائیگی میں تیزی لائی جائے جو کہ بدھ 18  مارچ سے زیادہ تاخیر کا شکار نہیں ہو سکتی۔

پاکستان

تمام سرکاری وفاقی اور صوبائی اداروں کے ملازمین رواں ماہ مارچ کی تنخواہ، پنشن اور تمام الاؤنسز عید سے قبل دیے جا رہے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق تمام مسلم سرکاری ملازمین اور پنشنرز، بشمول ورک چارجڈ اور کنٹیجٹ پیڈ عہدوں پر خدمات انجام دینے والے ملازمین کو 16 مارچ کو ان کی مکمل تنخواہ، الاؤنسز 16 مارچ 2026 کو اپنی پوری تنخواہ، پنشن اور الاؤنسز وصول کریں گے۔

متعلقہ حکام نے تمام سرکاری محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے پے رول اور پنشن کی کارروائی مکمل کریں تاکہ عید کی چھٹیاں شروع ہونے سے پہلے ہی ملازمین اور پنشنرز کے اکاؤنٹس میں رقوم کی منتقلی ہو جائے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اس بار 30 روزے مکمل ہونے اور عیدالفطر ہفتہ 21 مارچ کو ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 

spot_imgspot_img