spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

مجتبیٰ خامنہ ای بھی قتل ہوسکتے ہیں، امریکی اخبار

واشنگٹن: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر ایران امریکی مطالبات تسلیم نہ کرے تو ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو بھی نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے قریبی مشیروں کو آگاہ کیا ہے کہ اگر ایران جوہری پروگرام ختم کرنے سمیت امریکی مطالبات ماننے سے انکار کرتا ہے تو وہ مجتبیٰ خامنہ ای کے خلاف مہلک کارروائی کی حمایت کر سکتے ہیں۔

وال اسٹریٹ جرنل کا کہنا ہے کہ اس ممکنہ کارروائی کے لیے اسرائیل کی جانب سے آپریشن کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ مجتبیٰ خامنہ ای کے بطور ایرانی سپریم لیڈر انتخاب پر خوش نہیں ہیں اور وہ پہلے بھی انہیں ناقابل قبول قرار دے چکے ہیں۔

امریکی صدر نے گزشتہ ہفتے بیان دیا تھا کہ ایران میں نیا رہنما ایسا ہونا چاہیے جو عالمی برادری کے لیے قابل قبول ہو۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ اگر ایران اپنا جوہری پروگرام ختم نہیں کرتا تو وہ ایرانی رہنما کے خلاف کارروائی کی حمایت کریں گے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی کے مزید بڑھنے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

اس کے علاوہ ٹائم میگزین کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں یہ سب اس لیے نہیں کر رہا کہ آخر میں ہمیں ایک اور خامنہ ای مل جائے۔

مجتبیٰ خامنہ ای کا انتخاب ! امریکی تجزیہ کاروں نے ٹرمپ پالیسیوں پر سوالات اٹھا دیے

spot_imgspot_img