spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

پٹرول کی قیمت کے معاملے میں کرپشن کی بو آرہی ہے، مفتاح اسماعیل

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پٹرول کی قیمت کے حوالے سے بڑا انکشاف کردیا، ان کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتیں بڑھانے کے معاملے میں مجھے کرپشن کی بو آرہی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر بہت زیادہ مانیٹرنگ کرتے تو کوئی ذخیرہ اندوزی نہیں کرتا۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے تو بہتر تھا ٹیکس بڑھا دیتے، پیٹرول، ڈیزل 55روپے مہنگا کرنے سے پاکستان میں بہت مہنگائی آئے گی۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آنے والی مہنگائی سے پاکستان کے عوام مزید پسے گی، قیمتیں ہی بڑھانی تھیں اس کا بوجھ حکومت کو خود اٹھانا چاہیے تھا۔

سابق ن لیگی وزیر نے کہا کہ معلوم نہیں کیوں پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کے معاملے میں مجھے کرپشن کی بو آرہی ہے، ایسا لگتا ہے پٹرول کی قیمت بڑھا کر حکومت کی طرف سے پی ایس او سمیت باقی پیٹرولیم کمپنیوں کو تحفہ دیا گیا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ جب سستا پٹرول خریدا تھا تو اسی قیمت پرفروخت کرنا چاہیےتھا، جب مہنگا پٹرول خریدتے تو پھر قیمتیں بڑھا دیتے۔

نیٹ میٹرنگ کا خاتمہ حکومت کی ایک اورغلط پالیسی ہے، مفتاح اسماعیل

spot_imgspot_img