spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

پاکستان میں ٹیلنٹ نہیں اگر ہے تو وہ ضائع ہورہا ہے، سہیل تنویر

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر سہیل تنویر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ نہیں اگر ہے تو وہ ضائع ہورہا ہے۔

سابق فاسٹ بولر نے سہیل تنویر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاداب خان کا میری کپتانی میں ڈیبیو ہوا، بابر بھی میرے ساتھ زیڈ ٹی بی ایل میں کھیل چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب صورتحال الارمنگ ہے کیونکہ ہمارا ٹیلنٹ نیچے کی طرف جارہا ہے۔

یہ پڑھیں: شاہین بولنگ کے دوران ضدی نہیں بن سکتے انھیں پلان بی پر جانا ہوگا، سہیل تنویر

سہیل تنویر نے کہا کہ جب ہم نے ڈومیسٹک اسٹرکچر تبدیل کرکے چھ ٹیموں پر کیا تھا تو آپ نے ڈومیسٹک کی پوری کریم تجربہ کار کو نکال دیا اور صرف نوجوان کھلاڑی رہ گئے تھے، انہیں کوئی گروم کرنے والا نہیں تھا۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ جب ہم نے اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی تو بڑے نام دیکھے تھے جس میں ڈومیسٹک کے بھی تجربہ کھلاڑی شامل تھے اور ان سے ہم نے سیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اور شاداب لوگوں نے اگلا بیج تیار کرنا ہے لیکن ہمارا ٹیلنٹ نیچے جارہا ہے اور اس کے نتائج آئی سی سی ایونٹس میں نظر آنا شروع ہوچکے ہیں۔

spot_imgspot_img