spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

تہران میں دوبارہ دھماکے سنے گئے

ایران کے دارالحکومت تہران میں دوبارہ دھماکے سنے گئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق زوردار دھماکے ہوئے ہیں تاہم واضح نہیں ہو سکا ہدف کیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ نئے حملوں میں ایرانی ملٹری کمانڈ سینٹرز کو نشانہ بنایا ہے، پاسداران انقلاب کے ہیڈکوارٹرز پر بھی بمباری کی گئی ہے۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ درجنوں ایرانی ملٹری کمانڈ سینٹرز کو نشانہ بنایا گیا ہے جب کہ پاسداران انقلاب  کے ایئرفورس کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا گیا ساتھ ہی ایران میں وزارت داخلہ کے ہیڈکوارٹرز پر بھی نئے حملے کیے گئے۔

ایرانی حکام اور میڈیا نے نئے حملوں کے والے سے فی الحال کوئی ردعمل جاری نہیں کیا۔

نئی ایرانی قیادت بات کرنا چاہتی ہے اور میں راضی ہوگیا ہوں، ٹرمپ کا دعویٰ

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ تہران میں حملے بڑھیں گے۔ نیتن یاہو نے آئندہ دنوں میں تہران پر فضائی حملے تیز کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی فوج ایران کے خلاف اپنی مہم میں ” ابھی مکمل طاقت” سے نہیں ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی فوج نے آج ملک بھر میں 10 جدید ڈرونز گرانے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد اب تک مار گرائے گئے ڈرونز کی کل تعداد 22 ہوگئی۔

ایرانی حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ وقت بھرپور مزاحمت کا ہے، ہم ہر ممکن طاقت کے ساتھ جوابی وار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور ہم نے ابھی تک اپنی سب سے طاقتور فوجی صلاحیتیں بشمول بعض جدید میزائل سسٹم استعمال ہی نہیں کیے۔

انہوں نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں دشمن کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

spot_imgspot_img