spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

حبا بخاری نے پی ٹی وی کے وائرل کلپ پر خاموشی توڑ دی

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری نے پی ٹی وی کے وائرل کلپ پر عمر کی بحث چھڑنے پر خاموشی توڑ دی۔

اداکارہ حبا بخاری نے حال ہی میں نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی اور اس پرانے وائرل پی ٹی وی کے کلپ کی حقیقت بیان کی۔

پی ٹی وی کی ایک میوزیکل نائٹ کا پرانا کلپ کچھ عرصہ قبل وائرل ہوا تھا۔ کلپ میں ایک نوجوان لڑکی کو دیکھا گیا تھا اور انٹرنیٹ حیران رہ گیا تھا کیونکہ لڑکی بالکل حبا بخاری جیسی لگ رہی تھی۔

لوگ جاننا چاہتے تھے کہ کیا وہ واقعی حبا ہے یا ان کی ہمشکل تاہم اب اداکارہ نے خود اس حوالے سے گفتگو کی ہے۔

یہ پڑھیں: حبا بخاری نے سوشل میڈیا پر اپنے تین نام پر مداح کے سوال کا جواب دے دیا

حبا بخاری نے انکشاف کیا کہ واقعی وہ اس کلپ میں تھیں، وہ ساتویں یا آٹھویں جماعت میں تھی اور کلپ 2011 کے قریب کا ہے۔ وہ خاندان کے ساتھ شو میں گئی تھی کیونکہ وہ پی ٹی وی کے ٹیکنیکل ڈیپارٹمنٹ سے کسی کو جانتے تھے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ بچپن میں اپنی فیملی کے ساتھ میوزیکل شوز اور مشاعروں میں جاتی تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی عمر ظاہر کرنے سے نہیں ڈرتی۔

spot_imgspot_img