spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

بانی پی ٹی آئی کو آنکھ میں دوسرا انجکشن کب لگے گا؟ حکومت نے تاریخ بتا دی

اسلام آباد (20 فروری 2026): وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسپتال لے جا کر ان کی آنکھ میں دوسرا انجکشن لگائے جانے کی تاریخ بتا دی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اس وقت کسی بھی سطح پر کوئی ڈیل یا ڈھیل زیرِ بحث نہیں ہے، ہم مذاکرات کے حق میں ہیں اور پی ٹی آئی سے پہلے بھی گزارش کی تھی۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ عمران خان اس وقت پابند سلاسل ہیں وہ وزیر اعظم کے حکم پر نہیں بلکہ عدالتوں سے سزا یافتہ ہیں، بانی پی ٹی آئی کو اگر کوئی ریلیف ملنا ہے تو وہ بھی عدالتوں سے ہی ملنا ہے، درخواست صرف یہی ہے کہ ریاست سے لڑائی اور ٹکراؤ کی پالیسی چھوڑ کر مذاکرات کی میز پر آئیں۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی صورتحال، تین ڈاکٹرز کو اڈیالہ جانے کی اجازت نہ ملی

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ذات کے حوالے سے پس پردہ بھی کوئی ڈیل یا ڈھیل زیر غور نہیں، بانی پی ٹی آئی غلط موڑ پر ہیں ان سے کہا ہے کہ سیاسی میدان میں لڑیں لیکن وہ سیاسی جماعتوں سے نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ سے لڑ رہے ہیں جس کا کوئی فائدہ نہیں۔

طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ 25 فروری کو عمران خان کو واپس اسپتال لے کر جایا جائے گا، پہلے بھی ان کو کسی لیڈر کی درخواست پر نہیں بلکہ جیل کے ڈاکٹر کی ایڈوائس پر لے جایا گیا۔

’بانی پی ٹی آئی کو دو بار اسپتال لے کر جانا ہے ان کے ڈاکٹرز کو بلائیں گے۔ عمران خان کو 25 فروری کو دوبارہ انجکشن لگنا ہے، پی ٹی آئی فیصلہ کر لے کس نے اسپتال آنا ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ اس بار بھی کوشش کریں گے کہ عمران خان کے علاج کے دوران ہم پی ٹی آئی کو دعوت دیں، علاج کے وقت ان کی جماعت فیصلہ کر لے کہ 25 فروری کو کس نے اسپتال میں جانا ہے۔

’دیکھا جائے تو ڈاکٹر فیصل سلطان آنکھوں کے امراض کے ماہر نہیں ہیں، بانی پی ٹی آئی کو جو ٹریٹمنٹ دیا جا رہا ہے اس کے ڈاکٹر فیصل سلطان ماہر نہیں ہے۔‘

پروگرام میں طارق فضل چوہدری نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ عمران خان رہائی فورس کی بات کرنے والے شائد بنوں جیل پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں سے متاثر ہیں، فورس ہمیشہ ریاست کی ہوتی ہے اس کے سوا کسی فورس کا وجود نہیں ہوتا۔

spot_imgspot_img