spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

شاداب موبائل لے کر بیٹھے ہوتے تھے میں موبائل چھین لیتا تھا، سابق کرکٹر

سابق کرکٹر باسط علی نے کہا ہے کہ شاداب خان مائیک ہیسن کے لاڈلے ہیں شاداب جیسے 10کھلاڑی ثقلین مشتاق کی جیب میں ہوتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرُجوش‘ میں گفتگو کرتے ہوئے باسط علی نے بتایا کہ میں انگلینڈ میں اے ٹیم لے کر گیا تھا شاداب خان  اس میں شامل تھے شاداب خان موبائل لیکر بیٹھے ہوتے تھے میں نے دونوں موبائل چھین لئے تھے۔

باسط علی نے کہا کہ شاداب خان سے پوچھا جائے کہ آپ کی پرفارمنس کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ باتیں ہورہی تھیں کہ صاحبزادہ فرحان کو ڈراپ کیا جائےگا سب سے زیادہ رنز بنانےوالےکو ڈراپ کرنے کی باتیں کی جارہی تھیں، صائم ایوب کو جتنے چانسز ملے ہیں اتنے کسی کو نہیں ملے اگر وہ کوالٹی پلیئر ہیں تو ٹیم کےلیے پرفارم کرنا چاہیے۔

سابق آل راؤنڈر شعیب ملک نے بتایا کہ 2021 کے ورلڈکپ میں قومی ٹیم کا حصہ تھا تو ثقلین بھائی جب میٹنگ کرتے تھے تو کوئی بھی موبائل  نکال کر نہیں دیکھتا تھا۔

spot_imgspot_img