spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

نازلی نصر کو زندگی میں کس بات پر پچھتاوا ہے؟

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نازلی نصر نے زندگی کا پچھتاوا بیان کردیا۔

اداکارہ نازلی نصر نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

میزبان نے سوال کیا کہ زندگی میں کس بات پر پچھتاوا ہے؟

جواب میں نازلی نصر نے کہا کہ کم عمری میں شادی کرنا اچھا فیصلہ نہیں تھا اس لیے اس فیصلے پر افسوس ہے، اب سوچتی ہوں کہ غلط وقت پر شادی نہیں کرتی۔

انہوں نے کہا کہ 28 سے 29 سال کی عمر میں شادی کرنی چاہیے۔

اس سے قبل انٹرویو میں اداکارہ نے کہا تھا کہ شادی ہوئی تو شوبز چھوڑا، میری شادی نہیں چل پائی اور میں نے 16 سال گزار دیے، شادی کے چند ماہ بعد ہی سوچ رہی تھی کہ اب اس رشتے کا کیا ہوگا جسے گزرتے ہوئے 16 سال بیت گئے، میں سوچتی تھی کہ اس سے کیسے باہر نکلوں۔

نازلی نصر نے کہا کہ میں آج کل کی بچیوں سے کہنا چاہتی ہوں کہ جو میں اپنی بچی کو بھی کہتی ہوں کہ اگر آپ کی شوہر سے نہیں بن رہی ہو تو زبردستی اپنا وقت نہ گزاریں، آپ کی زندگی ختم ہوجاتی ہے۔

spot_imgspot_img