spot_img

ذات صلة

جمع

پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2028 کے لیے براہ راست کوالیفائی کرلیا

دبئی: پاکستان نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2028 کے لیے براہ راست کوالیفائی کرلیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ میں پہنچنے والی 8 ٹیموں نے 2028 ورلڈ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

آسٹریلیا نے 2028 کے میزبان ہونے کی وجہ سے کوالیفائی کیا ہے جبکہ ٹی 20 ورلڈ کپ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی میزبانی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان، بھارت، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، سری لنکا، زمبابوے، جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں نے براہ راست کوالیفائی کیا ہے۔

یہ پڑھیں: پاکستان سیمی فائنل میں کن دوپلیئرز کی وجہ سے جائیگا؟ وکرانت گپتا نے بڑا دعویٰ کردیا

اعلامیے کے مطابق 9 مارچ تک آئی سی سی ٹی20 رینکنگ کی اگلی 3 بہترین ٹیمیں ورلڈ کپ کے لیےبراہ راست کوالیفائی کریں گی، ان میں بنگلادیش، افغانستان اور آئرلینڈ شامل ہیں۔

آئی سی سی اعلامیے کے مطابق 2028 کے ٹی20  ورلڈ کپ میں بھی 20 ٹیمیں شریک ہوں گی جبکہ باقی 8 ٹیموں کا فیصلہ ریجنل کوالیفائرز کی بنیاد پر ہوگا۔

spot_imgspot_img