spot_img

ذات صلة

جمع

کراچی صدر مارکیٹ کو واکنگ اسٹریٹ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

کراچی: ٹریفک پولیس نے شہر میں پارکنگ اور ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں ڈی آئی جی ٹریفک کی زیرصدارت رمضان میں پارکنگ اور ٹریفک مسائل پر اجلاس ہوا جس میں صدرزون میں لوڈنگ، ان لوڈنگ گاڑیوں کو دوپہر 1 سے شام 7 تک آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ٹریفک دباؤمیں کمی کیلئے صدر مارکیٹ کو مکمل طور پر واکنگ اسٹریٹ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مارکیٹس میں پارکنگ سہولت فعال اور مؤثر بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ غیرقانونی پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹریفک سگنلز پر موجود پیشہ ور گداگروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔ لفٹر افسران کو باڈی وارن کیمروں کےساتھ تعینات رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

یہ بھی طے کیا گیا کہ تجاوزات کا خاتمہ کر کے نفری تعینات کی جائے گی۔

شہر قائد جس کے اکثر علاقے اب کسی گنجان آباد قصبے کا منظر پیش کرتے ہیں یہاں دن بدن ٹریفک کا مسئلہ بھی بد سے بدتر ہوتا جارہا ہے، کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید ٹریفک جام سے شہری پریشان ہیں اور ترقیاتی کاموں کی رکاوٹ اور ٹوٹی سڑکوں سے وہ عذاب میں مبتلا ہیں۔

صدر، ایم اے جناح روڈ اور اولڈ سٹی ایریا کے اطراف گاڑیوں کی قطاریں نظر آئیں اور ان میں موجود خواتین اور بچے بے بسی کی تصوری بنے نظر آئے۔

فوارہ چوک، زیب النسا اسٹریٹ، میٹروپول کے اطراف ٹریفک کا دباؤ رہا، آئی آئی چندریگر روڈ، بولٹن مارکیٹ، ٹاور، ماڑی پورروڈ پر بھی ٹریفک جام رہا جبکہ شارع فیصل کے مختلف مقامات پر ٹریفک کی روانی سست روی کا شکار رہی۔

ڈیفنس، قیوم آباد کےپی ٹی برج پر بھی ٹریفک کی بدترین صورتحال درپیش رہی، ایف ٹی سی، نرسری، بلوچ کالونی کے اطراف گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

اس کے علاوہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی، حسن اسکوائر اور عیسیٰ نگری کے اطراف ٹریفک جام رہا، بنارس چوک، حبیب بینک چورنگی کے اطراف میں بھی ٹریفک کے دباؤ نے شہریوں کا امتحان لیا۔

لیاقت آباد، تین ہٹی، جہانگیر روڈ پر ٹریفک کی روانی سست روی کا شکار رہی اور منٹوں کا فاصلہ بھی کافی دیر میں طے ہوا، ٹریفک جام کے باعث دفاتر سے گھر جانے والے شہریوں کو بالخصوص مشکلات کا سامنا رہا۔

spot_imgspot_img