spot_img

ذات صلة

جمع

بھارتی میڈیا پر کہا محسن نقوی کے بارے میں غلط بات برداشت نہیں کروں گا، شعیب اختر

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا پر کہا تھا کہ محسن نقوی کے بارے میں کوئی غلط بات برداشت نہیں کروں گا۔

پروگرام ’خبر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے میرے بیان کو غلط رنگ دیا، میرا اشارہ محسن نقوی کی طرف نہیں تھا بلکہ ان کی طرف تھا جو انٹرنیشنل کرکٹ چلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دو، تین سال سے محسن نقوی کو سپورٹ کررہا ہوں، وہ اچھے آدمی ہیں کام کرنا چاہتے ہیں، میرا خیال ہے انہیں اچھے مشورہ نہیں دیے جاتے۔اچھے مشورے ملیں تو پاکستان کرکٹ کے لیے بہت کچھ کرسکتے ہیں۔

شعیب اختر نے کہا کہ محسن نقوی کرکٹ کے بارے میں اتنا نہیں جانتے وہ اچھے مشوروں کی تلاش میں ہیں۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ یہ درست ہے ہماری ٹیم 5، 10 سال سے پرفارم نہیں کررہی، شاہین آفریدی پوری طرح فٹ نہیں ہے، ٹی 20 فارمیٹ بابر اعظم کے لیے بنا ہی نہیں، جب تک اوپنر نہیں کھلائیں گے وہ نیچے کے نمبر پر کسی کام کے نہیں۔

یہ پڑھیں: شعیب اختر نے بھارتی خاتون اینکر کو کھری کھری سنادیں

انہوں نے کہا کہ شاداب خان بھی ٹیم میں غیر ضروری چوائس ہیں ان کی بھی ٹیم میں سمجھ نہیں آئی، ہم نے غلط اسٹار بنائے ہیں۔

شعیب اختر نے کہا کہ بھارت ہم سے 50 سال کے آگے کی کرکٹ کھیل رہا ہے، ہم 50 سال پرانی کرکٹ کھیل رہے ہیں اس میں قصور ہم سب کا ہے، ہم نے کرکٹ انفرا اسٹرکچر پر توجہ نہیں دی۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں بھارت کو اس کے گھر میں جاکر ہرایا ہے، غلط لوگوں کو اسٹارز بناتے ہیں، ان پر انویسٹ کرتے ہیں اور غلط کوچز چنتے ہیں۔

spot_imgspot_img