spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

احمد شہزاد نے دوسری لیگ نہ کھیلنے کی وجہ بتادی

قومی کرکٹر احمد شہزاد نے دوسری لیگ نہ کھیلنے کی وجہ بیان کردی۔

نجی ٹی وی کے شو میں مداح نے احمد شہزاد سے سوال کیا کہ آپ محمد عامر کی طرح دوسری لیگ کیوں نہیں کھیلتے اس کی کیا وجہ ہے؟

جواب میں احمد شہزاد نے کہا کہ میری زندگی میں شروع سے یہی تھا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا ہے، پیسہ کبھی ذہن میں نہیں آیا، جب کھیلے تو خواہشات تھیں کہ گھر بنالیں گے گاڑی لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جذبہ ہمیشہ سے ملک کے لیے کھیلنا تھا پھر پی ایس ایل آگئی ہم وہاں چلے گئے۔

احمد شہزاد نے کہا کہ جب آپ ٹیم میں کھیل رہے ہوتے ہیں تو لوگ آپ کو لیگز کے لیے بلاتے ہیں کہ یہ چہرہ دنیا میں چل رہا ہے لیکن جب آپ ٹیم میں نہیں ہوتے تو بطور اوپنر بیٹر لیگ کرکٹ میں جاکر جگہ بنانا آسان نہیں ہے۔

یہ پڑھیں: بلال قریشی کی احمد شہزاد سے متعلق کرکٹ بورڈ سے درخواست

انہوں نے کہا کہ لیگ کرکٹ میں ان ممالک کی کوشش ہوتی ہے اوپنر باہر کے نہیں اپنے ہوں۔

احمد شہزاد نے کہا کہ جب پاکستان سے کھیلنا چاہتا تھا تو لیگ کی آفر آئیں، میں نے ڈومیسٹک میں پرفارمنس پر دھیان دیا اور ٹی 10 کی آفر بھی ٹھکرا دی۔

spot_imgspot_img