spot_img

ذات صلة

جمع

بانی پی ٹی آئی کی صحت کا معاملہ، اپوزیشن جماعتوں کا دھرنے کا اعلان، ارکان کو ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت

اسلام آباد (12 فروری 2026): بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی صحت کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں نے دھرنے کا اعلان کر دیا۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اجلاس میں دھرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں عمران خان کی صحت کے معاملے پر دھرنا دینے کا فیصلہ کیا گیا، اس حوالے سے تمام ارکان کو کل پارلیمنٹ کے سامنے پہنچنے کی ہدایات جاری کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ’ہو سکتا بانی پی ٹی آئی کی بینائی زیادہ کتابیں پڑھنے سے متاثر ہوئی‘

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے اجلاس میں کہا کہ عمران خان کے اسپتال منتقلی تک دھرنا جاری رکھیں گے، کل نماز جمعہ کے بعد پارلیمنٹ کے باہر دھرنا دیں گے۔

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے صوبے کے تمام ارکان اسمبلی کو کل ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت کر دی۔

اس سے قبل علامہ راجہ ناصر عباس نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا تھا کہ حکومت نے جان بوجھ کر عمران خان کی بینائی ختم کر دی، یہ انتقام کی حد سے بڑھ کر دشمنی پر اتر آئی ہے۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام آپ کو معاف نہیں کریں گے، حکومت کی طرف سے مجرمانہ غفلت ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی کا علاج نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ان کی بینائی چلی گئی، ہمیں پارلیمنٹ میں بتایا گیا تھا ان کو انجکشن لگا ہے اب وہ ٹھیک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اب ہمیں معلوم ہوا کہ حکومت کی کسی بات پر یقین نہیں کرنا چاہیے، حکومت کے پاس ایک دو دن ہیں دیر نہ کی جائی، چیزوں کو ڈیل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، بلیم گیم ختم ہونا چاہیے، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے۔

spot_imgspot_img