spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

پاکستان نے بھارت سے میچ کھیلنے کے لیے ہماری رضامندی مانگی تھی، بنگلادیش

سربراہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ امین الاسلام نے کہا ہے کہ پاکستان نے ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت سے میچ کھیلنے کے لیے ہماری رضامندی مانگی تھی۔

ایک انٹرویو میں امین الاسلام نے بتایا کہ پاکستان کے فیصلے سے بنگلادیش اور پاکستان قریب آئے ہیں پاکستان نے ہمیں بہت سپورٹ کیا، پاکستان نے میٹنگ میں بتایا بنگلادیش نہ ہوا تو ہم نہیں کھیلیں گے جب پاکستان نے منع کیا تو سب کی توجہ ہم پر لگ گئی۔

سربراہ بنگلادیش بورڈ نے کہا کہ آئی سی سی نے مجھ سے رابطہ کر کے میٹنگ کےلیے مدعو کیا پاکستان نے میچ کھیلنے کے لیے ہماری رضامندی مانگی تھی، سب ہمارا فیصلہ سننا چاہتے تھے پاکستان کے فیصلے کو کائٹ ڈپلومیسی کا نام دیتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا اور افغانستان کی کرکٹ میں اہمیت ہے آئی سی سی چاہتا ہے پانچوں بورڈ نمائندے پاک بھارت میچ دیکھیں اور آئی سی سی چاہتا ہے نمائندے پاک بھارت میچ دیکھنے کولمبو آئیں جس کا مقصد ہے پانچوں بورڈز کے نمائندے معاملات بہتر بنائیں۔

spot_imgspot_img