spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

صدقہ الفطر اور فدیہ کی رقم کا اعلان

متحدہ عرب امارات کی فتویٰ کونسل نے رمضان المبارک 2026 کے لیے صدقہ الفطر اور فدیہ کی رقم متعین کر دی۔

یو اے ای کونسل برائے فتویٰ نے وزارت اقتصادیات اور سیاحت کے ساتھ کئے گئے فیلڈ پرائس اسٹڈی کے بعد 2026 کے لیے صدقہ الفطر، فدیہ اور متعلقہ رمضان کی ادائیگیوں کے لیے سرکاری رقوم اور نقد قیمتیں مقرر کی ہیں۔

کونسل نے کہا کہ صدقہ الفطر فی شخص 2.5 کلو چاول یا 25 درہم نقد مقرر کیا گیا ہے۔

روزہ نہ رکھنے والوں کے لیے فدیہ ایک مسکین کو 3.25 کلو گندم یا 20 درہم فی دن کھلانا ہے۔ فدیہ کھلانے کے معاملات میں بھی یہی 20 درہم فی شخص لاگو ہوتا ہے۔

رمضان کے روزے کو باطل کرنے کا فدیہ 1,200 درہم مقرر ہے جو 60 ضرورت مندوں میں تقسیم کیا جاتا ہے جبکہ حج یا عمرہ کے دوران ممنوعہ کاموں کا فدیہ 120 درہم ہے جو چھ مستحقین میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

ایک افطار کے کھانے کی کم از کم قیمت 20 درہم ہے۔

ترجمان فتویٰ کونسل کا کہنا تھا کہ ہر مسلمان مرد اور عورت جو صاحب حیثیت ہے اس پر فطرہ ادا کرنا واجب ہے۔ زکوٰۃ الفطر صدقہ ہے جو رمضان کے مقدس ماہ میں مستحق افراد کو دیا جاتا ہے، یہ رقم رمضان کے دن سے اور عید الفطر کی صبح تک عید کی نماز کے وقت سے پہلے دی جاسکتی ہے۔

عوام سے زکوٰۃ فنڈ، امارات ریڈ کریسنٹ اور متحدہ عرب امارات میں تسلیم شدہ خیراتی اداروں سمیت منظور شدہ اداروں کے ذریعے ادائیگی کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

spot_imgspot_img