spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

کراچی میں بسنت میلہ سجانے کا اعلان

(5 فروری 2026): موسم بہار کی آمد کو خوش آمدید کہنے کیلیے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بسنت میلہ سجانے کا اعلان کر دیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وہ اس پتنگ کی بات نہیں کر رہے جو کٹ گئی ہے، کراچی کے باغ ابن قاسم یا بے نظیر بھٹو پارک میں بسنت فیسٹیول ہوگا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آج کل بسنت کا بول بالا ہے آئندہ کچھ ہفتوں میں پتنگ بازی سے متعلق کوئی فیسٹیول کروائیں گے، سازشی عناصر بند کریں لوگوں کو خوشی دیں اور مٹی کو خوبصورت بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: بسنت کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

گفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت صفر اور کے ایم سی 46 ارب روپے خرچ کر رہی ہے، رواں سال 80 ارب روپے شہر پر خرچ کریں گے، پیپلز پارٹی کی مدد سے سندھ حکومت کراچی پر 300 ارب روپے خرچ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کیلیے وزیر اعظم شہباز شریف کو بھی کردار ادا کرنا چاہیے، ایم کیو ایم کے لوگ بھی کہہ رہے ہیں بلدیاتی اداروں کو مضبوط ہونا چاہیے، تنقید کرنے سے مسائل حل نہیں ہوتے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی شہر کا مستقبل ہے اور اس شہر کی ترقی کیلیے کردار ادا کرتی رہے گی، باتیں کرنے سے مسائل حل نہیں ہوتے۔

ایک سوال کے جواب میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پہلے کام نہیں ہو رہا تھا تو تحریک عدم اعتماد کا خیال نہیں آیا، جب سنا کہ کے ایم سی کے اکاونٹ میں اربوں روپے آگئے ہیں تو رال ٹپکنے لگی۔

spot_imgspot_img