spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 2 پائپ لائنیں پھٹ گئیں

ٹھٹھہ (5 فروری 2026): کراچی کو پانی فراہم کرنے والی دو پائپ لائنیں پریشر کے باعث پھٹ گئیں جس کے باعث پانی کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث شہر قائد کو پانی فراہم کرنے والی 2 پائپ لائنیں پریشر کے باعث پھٹیں۔ 72 انچ قطر کی لائن نمبر 2 اور 5 پھٹنے سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: گھر گھر پانی پہنچانے کا مشن، میئر کراچی نے خوشخبری سنا دی

پائپ لائن پھٹنے سے قریبی آبادیوں میں پانی داخل ہوگیا جس کے باعث زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

پائپ لائنیں پھٹنے سے کراچی کو یومیہ 80 ملین گیلن پانی کی فراہمی معطل ہوگئی، لانڈھی، شاہ لطیف ٹاؤن، ماڈل کالونی، کورنگی، ملیر، قائد آباد اور گلشن اقبال میں شہریوں کو پانی کی قلت کا سامنا ہے۔

spot_imgspot_img