spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

1500 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان

(5 فروری 2026): 1500 روپے مالیت والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا جن سے شہری انعامات جیتنے کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔

لاہور میں نیشنل سیونگز سینٹر 2026 کی پہلی 1500 روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کیلیے مکمل طور پر تیار ہے۔ تمام پاکستانی شہری اپنے اصل شناختی کارڈ کی کاپی کے ساتھ درخواست جمع کروا کر کسی بھی اسٹیٹ بینک کے دفتر، کمرشل بینکوں کی مجاز برانچوں اور نیشنل سیونگز سینٹرز سے پرائز بانڈز خریدنے کے اہل ہیں۔

انعامی رقم کا دعویٰ اسٹیٹ بینک کے کسی بھی فیلڈ آفس، نامزد کمرشل بینک کی برانچوں یا نیشنل سیونگز سینٹرز سے آفیشل کلیم فارم مکمل کر کے کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلیے بڑا اعلان

پہلے انعام کے خوش نصیب کو 30 لاکھ روپے کی خطیر رقم ملے گی جبکہ دوسرے انعام کیلیے تین خوش نصیب ہوں گے جن میں سے ہر ایک کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ اسی طرح تیسرے انعام کیلیے 1696 خوش نصیبوں کا انتخاب کیا جائے گا اور ہر فاتح کو 18500 روپے ملیں گے۔

ترمیم شدہ ٹیکس پالیسی کے تحت انعام جیتنے والوں پر ان کے ٹیکس فائلر ہونے کی بنیاد پر مختلف شرحوں سے ٹیکس لاگو ہوگا۔ فائلرز کیلیے انعامی رقم پر 15 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا جبکہ نان فائلرز کو 30 فیصد ٹیکس کا سامنا کرنا پڑے گا۔

1500 روپے کے پرائز بانڈ کی اگلی قرعہ اندازی 16 فروری 2026 کو لاہور میں منعقد ہوگی۔

spot_imgspot_img