spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

کویت میں لین دین کے نئے قوانین کا نفاذ

کویت سٹی : کویت میں ایکسچینج کمپنیوں میں یومیہ کیش کی حد 3 ہزار سے کم کرکے 1 ہزار کویتی دینار تک کردی گئی۔

یہ فیصلہ مرکزی بینک آف کویت نے سخت ریگولیٹری اقدامات کے تحت قوانین کو مزید سخت کرنے کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔

نئی ہدایت کے تحت ایکسچینج کمپنیوں کو کسی بھی شہری سے ایک دن میں کویتی دینار 1ہزار (یا اس کے مساوی غیر ملکی کرنسی) سے زیادہ کیش ادائیگی قبول کرنے سے منع کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ پابندی 2 فروری 2026 سے نافذ العمل کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق صارفین سے یومیہ نقد رقم وصول کرنے کی حد کم کرکے 1ہزار کویتی دینار مقرر کر دی ہے جو اس سے قبل 3ہزار کویتی دینار تھی۔ نئے قوانین کا اطلاق تمام صارفین کے لین دین پر ہوگا، جن میں بیرونِ ملک رقوم کی ترسیل کے ساتھ ساتھ کرنسی کی خرید و فروخت بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ اقدام نقد لین دین سے جڑے خطرات کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوگا اس کے علاوہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف نگرانی کو مزید مؤثر اور مضبوط بنانے کی بینک کی کوششوں کا حصہ ہے۔

حکومتی ہدایات کے تحت ایکسچینج کمپنیاں ایک صارف سے ایک ہی دن میں 1ہزار کویتی دینار یا اس کے مساوی غیر ملکی کرنسی سے زائد نقد رقم وصول نہیں کرسکیں گی۔

ذرائع نے واضح کیا کہ اس فیصلے کے تحت ترسیلات یا کرنسی لین دین کی مجموعی مالیت پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے۔

تاہم 1ہزار کویتی دینار سے زائد رقم کی ادائیگی بینک اکاؤنٹ سے کٹوتی یا مرکزی بینک کی جانب سے منظور شدہ دیگر غیر نقد ادائیگی کے طریقوں کے ذریعے کرنا لازمی ہوگا۔

spot_imgspot_img