spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

یومِ کشمیر پر پاک افواج کا کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی

راولپنڈی : یومِ یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے پاک افواج  نے کشمیری عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر، نیول چیف اور ایئر چیف مارشل نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اور ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح پاک افواج کے سربراہان  نے اپنے پیغام میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی۔

پاک افواج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیاں، آبادی تناسب میں تبدیلی ناقابل قبول قرار دی گئی ہے۔

کشمیر تنازع کا حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں۔

پاک افواج کی جانب سے عالمی برادری سے کشمیری عوام کی تکالیف کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ افواجِ پاکستان ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پرعزم اور کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو دو ٹوک پیغام

spot_imgspot_img