spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

پنجاب میں دھند کا راج: مختلف مقامات پر موٹروے بند

لاہور (04 جنوری 2026): پنجاب کے متعدد علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹروے کے مختلف سیکشنز بند کر دیئے گئے ہیں۔

موٹروے پولیس کے ترجمان سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق موٹروے ایم ٹو لاہور سے ہرن مینار تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم گیارہ اور موٹروے ایم تھری فیض پور سے جڑانوالہ تک بھی شدید دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہیں۔

ترجمان سنٹرل ریجن کا مزید کہنا ہے کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے کیونکہ دھند ڈرائیونگ کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شدید دھند ڈرائیونگ کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، موٹروے پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ دھند میں سفر کرنے میں خاص احتیاط کریں۔

ترجمان کے مطابق دھند کے موسم میں دن کے وقت سفر کو ترجیح دی جائے جبکہ محفوظ ترین سفری وقت صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک قرار دیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری تازہ صورتحال کے لیے ہیلپ لائن 130 یا موٹروے پولیس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے معلومات حاصل کریں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

spot_imgspot_img