spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

ٹی 20 ورلڈ کپ : محمد یوسف کا حکومت پاکستان کے فیصلے پر ردعمل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے حکومتِ پاکستان کے حالیہ فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ اگرچہ سخت ہے مگر یہ اقدام ملکی وقار اور اصولوں کے تحفظ کے لیے ناگزیر تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے ٹی 20 ورلڈ کپ سے متعلق حکومت پاکستان کے حالیہ فیصلے کو سراہا اور اسے ایک اچھا اقدام قرار دیا۔

اپنے بیان میں محمد یوسف نے کہا کہ یہ ہماری حکومت کا ایک مشکل لیکن ضروری اقدام ہے اور اصولوں کو دیگر مفادات پر ہمیشہ ترجیح دی جانی چاہیے۔

yousuf

انہوں نے آئی سی سی قوانین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں چند بورڈز کی جانب سے کرکٹ پر اثر و رسوخ کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ یہ کھیل حقیقی معنوں میں ایک عالمی کھیل بن سکے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف کا مزید کہنا تھا کہ ہم کرکٹ فخر کے ساتھ کھیلتے ہیں، لیکن ہم کھیلوں میں برابری اور انصاف کے اصولوں کے لیے بھی کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ قومی ٹیم بھارت کے خلاف 15 فروری 2026 کے میچ میں شرکت نہیں کرے گی۔

اس سے قبل بھی گزشتہ ہفتے محمد یوسف نے آئی سی سی کے دہرے معیار پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی کرکٹ اسی صورت میں مضبوط ہو سکتی ہے جب تمام ممالک کے ساتھ یکساں اور منصفانہ سلوک کیا جائے۔

محمد یوسف کا اپنے ایکس پیغام میں کہنا تھا کہ دنیا کے 10 ممالک مل کر تقریباً 178 ملین کرکٹ ناظرین فراہم کرتے ہیں جبکہ صرف بنگلہ دیش سے کرکٹ دیکھنے والوں کی تعداد 176 ملین ہے، جو تقریباً ان تمام ممالک کے برابر ہے۔

فیصلہ ہوگیا! پاکستان ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت سے میچ نہیں کھیلے گا

spot_imgspot_img