spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

انڈر19 ورلڈکپ سپرسکس مرحلہ: بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

بھارت نے انڈر19 ورلڈکپ کے سپرسکس مرحلے پاکستان کو 58 رنز سے شکست دے دی، گرین شرٹس ہدف کے تعاقب میں ناکام رہے۔

پاکستان ٹیم اس شکست کے بعد آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کی دوڑ سے بھی باہر ہوگئی، فائنل فور میں پہنچنے کے لیے پاکستان کو 253 رنز کا ہدف 33.3 اوورز میں حاصل کرنا تھا تاہم نوجوان قومی ٹیم 194 رنز پر ہمت ہار بیٹھی۔

عثمان خان 66 رنز کے ساتھ کچھ مزاحمت کرپائے جبکہ حمزہ ظہور42 اور کپتان فرحان یوسف 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے ایوش مہاترے اور کھیلان پٹیل نے 3، 3 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

اس سے قبل بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور بورڈ پر 252 رنز کا مجموعہ سجایا، ویدانت ترویدی نے 68 رنز کی اننگز کھیلی، ویبھو سوریاونشی 30 رنز بنا پائے۔

پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نے 3 اور محمد صیام نے2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ علی حسن بلوچ، احمد حسین، مومن قمر اور علی رضا نے ایک، ایک بھارتی بیٹر کو پویلین کی راہ دکھائی۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا، انگلینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں اور پاکستان بہتر رن ریٹ سے جیت کر سیمی فائنل میں جاسکتا تھا مگر اب بھارتی ٹیم سیمی فائنل کھیلے گی۔

spot_imgspot_img