spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

اسکول وین یا چلتا پھرتا بم دھماکہ : اصل قوانین کیا ہیں؟

کراچی : والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے بچے کو اسکول آنے جانے میں آسانی ہو جس کیلیے اسکول وین کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں تاہم ان کی حالت زار کو دیکھا جائے تو وہ چلتا پھرتا بم نظر آتا ہے۔

گزشتہ کچھ روز کے دوران اسکول وین میں آتشزدگی جیسے واقعات رپورٹ ہوئے جس کے بعد والدین کے ذہنوں میں اپنے بچوں کی حفاظت کے بارے میں سوالات اٹھ رہے ہیں۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز محمد اختر آرائیں نے اسکول وینوں کے قوانین سے متعلق اہم گفتگو کی۔

انہوں نے بتایا کہ اسکول وین کے قوانین پر عمل درآمد کرانے کے لیے چار شعبے ذمہ دار ہیں سب سے پہلے محکمہ ٹرانسپورٹ کو اسے فٹنس دے گا اس کے بعد ٹریفک پولیس پھر اسکول انتظامیہ اور سب سے آخر میں والدین اس پر نظر رکھیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ محض چند بڑے اسکولوں کے علاوہ کوئی بھی اسکول کسی ڈرائیور سے کنٹریکٹ نہیں کرتا، عام چھوٹے اسکول اور متوسط طبقے کے اسکولوں میں اس کا انتظام والدین خود کرتے ہیں۔

دوسری جانب اے آر وائی نیوز کے نمائندے نے بتایا کہ اسکول وینوں کی حالت بہت زیادہ خراب ہے، جس کی ذمہ داری اسکول مالکان کی بنتی ہے، اس کے لیے وہ مال بردارگاڑیاں جو مویشیوں کی آمد و رفت کے کام آتی ہیں انہیں اسکول وین بنا لیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اگر ایک گاڑی میں 12بچوں کی گنجائش ہے تو اس میں 20 سے 22 بچے ٹھونس کر لائے اور لے جائے جاتے ہیں، شہر کے بیشتر اسکولوں کی وینوں کی حالت انتہائی خستہ اور پرانے ماڈل کی ہیں۔

واضح رہے کہ اسکول وین کے بنیادی قوانین میں گیس سلنڈرز کا استعمال ممنوع ہے اور تمام گاڑیوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی ہے۔

اسکول انتظامیہ اس بات کا دھیان رکھیں کہ وین ڈرائیورز ٹریفک قوانین کی پابندی، گاڑی کی رفتار مناسب اور بچوں کو مقررہ حد سے زیادہ بٹھانے سے گریز کریں، حفاظتی انتظامات میں وین میں آتشزدگی سے بچاؤ کا آلہ موجود ہونا بھی بہت ضروری ہے۔

کراچی : اسکول وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، کئی بچے جھلس کر زخمی

spot_imgspot_img