spot_img

ذات صلة

جمع

ڈیپ فرائنگ یا ایئر فرائنگ : کھانے فرائی کا صحیح طریقہ کیا ہے؟ اہم تحقیق

لندن : ہمارے گھروں میں تیار کیے جانے والے پکوان عام طور پر ڈیپ فرائنگ یا ایئر فرائنگ کیے جاتے ہیں، ان دونوں میں سے کون سا طریقہ حفظان صحت کے عین مطابق ہے؟

اس حوالے سے ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کھانا بناتے ہوئے ایئر فرائر کا طریقہ عام طور پر صحت مند ہے کیونکہ اس طریقے سے تیل کا استعمال کم ہوتا ہے ساتھ ہی چربی اور کیلوریز بھی کم ہوجاتی ہیں۔

دوسری جانب کھانوں کو ڈیپ فرائی کرنا یعنی تیل میں ڈبو کر پکانا ویسے بھی پیسے کا ضیاع اور صحت کی خرابی کا باعث ہے کیونکہ ڈیپ فرائی میں پکائے گئے کھانے زیادہ تیل جذب کرتے ہیں۔

برطانیہ کی یونیورسٹی آف برمنگھم کی ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایئر فرائر میں کھانا پکانے سے فضا میں پھیلنے والی آلودگی نمایاں حد تک کم ہوتی ہے۔ اس کا طریقہ کار سے روایتی تلنے کے طریقوں کے مقابلے میں کہیں کم نقصان دہ ذرات خارج ہوتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مختلف اقسام کے کھانوں کو ایئر فرائر میں پکانے کے دوران وولیٹائل آرگینک کمپاؤنڈز اور انتہائی باریک ذرات (الٹرا فائن پارٹیکلز) کی مقدار اورشالو فرائنگ یا ڈیپ فرائنگ کے مقابلے میں کہیں کم ریکارڈ کی گئی۔

ڈیپ فرائنگ سب سے زیادہ نقصان دہ

تحقیق میں سب سے نمایاں فرق اس وقت سامنے آیا جب زیادہ چکنائی والی غذائیں روایتی طریقوں سے پکائی گئیں۔ ڈیپ فرائنگ کے دوران خارج ہونے والے وی او سیز کی مقدار ایئر فرائنگ کے مقابلے میں 10 سے 100 گنا زیادہ پائی گئی۔

تحقیق کے دوران ماہرین نے خصوصی طور پر تیار کیے گئے ایئر کوالٹی چیمبرز استعمال کیے، ان تجربات میں 4.7 لیٹر گنجائش کا ایک عام دستیاب ایئر فرائر استعمال کیا گیا، جس میں فریز شدہ تلی ہوئی اشیاء، کم چکنائی والی اور زیادہ چکنائی والی غذائیں پکائی گئیں۔

ایئر فرائر میں پکائی گئی غذاؤں میں فریزڈ آنین رنگز، نیز اسموکڈ اور بغیر اسموک کیے گئے بیکن سے سب سے زیادہ اخراج ریکارڈ کیا گیا۔ محققین کے مطابق اس کی وجہ پہلے سے لگی ہوئی تیل کی تہہ اور بیکن کی باریک ساخت ہے، جس کے باعث چکنائی فوری طور پر گرم ہوجاتی ہے۔

تحقیق کی مرکزی مصنفہ اور یونیورسٹی آف برمنگھم کی پی ایچ ڈی کی آخری سال کی طالبہ روئی جی تانگ کا کہنا ہے کہ یہ نتائج ایئر فرائر کے فوائد کو واضح کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ ایئر فرائر میں زیادہ چکنائی والی غذائیں پکانے سے اخراج بڑھتا ہے، تاہم یہ مقدار ڈیپ فرائنگ کے مقابلے میں نہایت کم ہوتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اشیاء کو روایتی طریقے سے تلنے کے بجائے ایئر فرائر کا استعمال نہ صرف اندرونی فضائی آلودگی کم کر سکتا ہے بلکہ اس سے وابستہ صحت کے خطرات میں بھی کمی لائی جا سکتی ہے۔

spot_imgspot_img