spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

بنگلہ دیش کے علاوہ کن ممالک نے آئی سی سی ایونٹس کھیلنے سے انکار کیا اور انکے ساتھ کیا ہوا؟

بنگلہ دیش ہی نہیں ماضی میں اور بھی ممالک ایسے رہ چکے ہیں جنھوں نے آئی سی سی ٹورنامنٹس کھیلنے سے صاف انکار کردیا تھا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کےلیے بی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان بھارت جانے کا معاملہ حل نہ ہوسکا اور اس کا انجام غیرمنصفانہ طور پر بنگلہ دیشی ٹیم کو ورلڈکپ سے باہر کرنے پر ہوا، تاہم اس سے قبل بھی کرکٹ کے کئی عالمی کپ ایسے گزرے ہیں جب ٹیموں نے ان میں شرکت سے انکار کیا۔

1996 کے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز نے سری لنکا میں کھیلنے سے انکار کیا

سب سے پہلے ورلڈکپ میں نہ کھیلنے کا واقعہ 1996 میں پیش آیا جس کی میزبانی بھارت، پاکستان اور سری لنکا کر رہے تھے، تاہم سری لنکا میں جاری خانہ جنگی کے باعث آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز نے وہاں میچ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔

اس وجہ سے دونوں ٹیمیں ورلڈکپ سے باہر تو نیں ہوئیں پر پوائنٹس سے محروم ہوگئیں، یہ ورلڈ کپ سری لنکا کے لیے زبردست رہا اور ٹیم نے پہلی بار 50 اوور کا ورلڈ کپ اپنے نام کیا۔

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ نے 2003 ورلڈ کپ میں زمبابوے، کینیا جانے سے انکار کیا

ورلڈ کپ 2003 بھی تنازعات کا شکار رہا، جس کی میزبانی جنوبی افریقہ، زمبابوے اور کینیا نے کی تھی، انگلینڈ نے سیاسی وجوہات بتاتے ہوئے زمبابوے میں کھیلنے سے انکار کر دیا تھا جبکہ نیوزی لینڈ نے بم دھماکے کی وجہ سے کینیا کا سفر کرنے سے گریز کیا تھا اور دونوں ٹیموں کو پوائنٹس سے مھروم ہونا پڑا۔

2009 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جب زمبابوے نے انگلینڈ جانے سے انکار کیا

انگلینڈ 2009 کے T20 ورلڈ کپ کا میزبان ملک تھا مگر زمبابوے انگلینڈ جانے پر رضامند نہ ہوا اس کی وجہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تعلقات تھے جو کشیدہ تھے، آئی سی سی نے ان کا فیصلہ تسلیم کرتے ہوئے زمبابوے کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ورلڈ کپ میں شامل کیا۔

آسٹریلیا نے بنگلہ دیش میں کھیلنے سے انکار کیا

بنگلہ دیش نے 2016 کے انڈر 19 ورلڈ کپ کی میزبانی کی۔ آسٹریلیا کی انڈر 19 ٹیم نے سکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے ٹورنامنٹ میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔ انہوں نے اس سے قبل اسی سال کے شروع میں بنگلہ دیش کا دورہ منسوخ کر دیا تھا اور کرکٹ کی گورننگ باڈی نے ان کی جگہ آئرلینڈ کو شامل کیا تھا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان آنے سے انکار کیا

ہائبرڈ ماڈل کا سلسلہ بھی 2025 چیمپئنز ٹرافی سے شروع ہوا جس کی میزبانی پاکستان نے کی لیکن بھارت نے سکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر پاک سرزمین پر آنے سے انکار کیا، بلیو شرٹس کے میچ متحدہ عرب امارات منتقل کر دیے گئے۔

اس بار یعنی 2026 میں سکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے بنگلہ دیشی بورڈ نے نے آئی سی سی سے درخواست کی کہ وہ بھارت میں شیڈول اپنے T20 ورلڈ کپ کے میچز سری لنکا میں منتقل کر دے، تاہم آئی سی سی نے ان کی درخواست مسترد کر دی اور اس کے بجائے اسکاٹ لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شامل کیا گیا جس پر کافی تنازع کھڑا ہوا اور اب تک آوازیں اٹھ رہی ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ، بنگلہ دیشی عوام پاکستان سے کیا چاہتے ہیں؟ صحافی نے بتا دیا

spot_imgspot_img