spot_img

ذات صلة

جمع

لاہور کے کراؤڈ نے بہت سپورٹ کیا، یہاں کھیل کر ہمیشہ خوشی ہوتی ہے، ایڈم زمپا

لاہور: آسٹریلیا کے لیگ اسپنر ایڈم زمپا نے کہا ہے کہ لاہور کے کراؤڈ نے بہت سپورٹ کیا، یہاں کھیل کر ہمیشہ خوشی ہوتی ہے۔

پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی مقابلے کے بعد پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے ایڈم زمپا نے کہا کہ تیسری مرتبہ پاکستان آیا ہوں اور یہاں کی کنڈیشنز سے آگاہ ہیں، پہلے 10اوورز کے بعد پچ سلو ہونا شروع ہوگئی تھی، سیریز سے ورلڈکپ کےلیے اچھی تیاری کا موقع ملےگا

ایڈم زمپا نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ورلڈ کپ تیاری کا بہترین موقع ہے، کھلاڑیوں کی اکثریت نے پچھلے 6 سے 8 ہفتے خاصی ٹف کرکٹ کھیلی ہے۔

آسٹریلین لیگ اسپنر نے کہا کہ سری لنکا میں ورلڈکپ میچز میں اسپنرز کا کردار انتہائی اہم ہوگا، بھارت میں ہونے والے میچز میں بلے بازوں کے لیے کافی کچھ ہوگا

میچ میں اپنی عمدہ بولنگ کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے ایڈم زمپا نے کہا کہ پاور پلے اور اس کے بعد میرا رول رنزروکنا، وکٹیں لینا تھا۔

دریں پاک آسٹریلیا ٹی20 سیریز کے پہلے مقابلے کے بعد اسپنر ابرار احمد نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کچھ ٹیموں کیخلاف اپنے انداز میں خوشی مناتا رہوں گا، ایڈم زمپا کی بولنگ کے وقت پچ سلو تھی۔

ابراراحمد نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمارے پاس اچھے اسپنرز ہیں، ہم نے پچ کنڈیشنز دیکھ کر ٹیم کمبی نیشن بنایا، ہم اکثرآخری 10اوورزمیں کلیپس کرتے ہیں اس پر کام ہورہا ہے۔

پاکستان نے آسٹریلیا کو پہلے ٹی 20 میں‌ 22 رنز سے شکست دے دی

spot_imgspot_img