spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

سندھ فرانزک لیب اب تک کیوں نہ بن سکی؟ اے آر وائی حقائق سامنے لے آیا

سندھ فرانزک لیب 2020 سے اب تک کیوں نہ بن سکی، اے آر وائی حقائق سامنے لے آیا، صوبے میں کوئی بھی فرانزک ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ نہیں۔

سانحہ گل پلازہ کے بعد صوبائی حکومت کی نااہلی کے کارنامے سامنے آرہے ہیں، اے آر وائی نیوز کے مطابق فرانزک لیب کےلیے خصوصی گاڑیاں موجود ہیں مگر عملہ نہیں ہے جبکہ عمارت بھی نامکمل ہے، سندھ فرانزک لیب کے قیام میں تاخیر پر اے آر وائی میٹنگ اور وزٹ کے 17 اکتوبر کے منٹ سامنے لے آیا۔

سندھ فرانزک لیب میں تاخیر پر ہوم سیکریٹری کے کچھ جوابات غیرتسلی بخش تھے، منٹس میں بتایا گیا کہ ڈی آئی جی کے مطابق 50 کرائم سین موبائل سین فرانزک یونٹس ہیں۔

تاہم منٹس کے مطابق یہ 50 کرائم سین موبائل سین فرانزک یونٹس استمعال نہیں ہوسکے، میٹنگ میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ سندھ میں کوئی بھی فرانزک ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ نہیں ہے۔

اجلاس کے منٹس میں بتایا گیا کہ انسٹی ٹیوٹ ہی نہیں تو کیسے کوالیفائڈ ایکسپرٹس کی بھرتیاں ہونگی، مانیٹرنگ جج نے ہدایت دی سندھ فارنزک کی عمارت کسی اور مقصد کےلیے استعمال نہیں ہوگی۔

spot_imgspot_img