spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

سیونگز سرٹیفکیٹس رکھنے والوں کےلیے اہم خبر

کراچی: سیونگز سرٹیفکیٹس رکھنے والوں کےلیے اہم خبر آگئی، جنوری 2026 کےلیے ڈیفنس، بہبود سیونگز کی شرح میں کمی کی گئی ہے۔

سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) نے صارفین کےلیے تازت ترین منافع کی شرتح جاری کی ہے، بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں تیزی سے ردو بدل دیکھنے میں آیا ہے، ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس سمیت کئی سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح کافی کم ہوگئی ہے۔

یہ بات دلچسپی سے خالی نہیں کہ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس سے لے کر اسپیشل سیونگز اور اسلامک اکاؤنٹس تک، وہ ریٹرن جن پر بہت سے لوگوں نے مستقل آمدنی کے لیے انحصار کیا تھا اچانک بہت کم ہوگئے ہیں۔

نیشنل سیونگز نے 23 جنوری 2026 سے لاگو ہونے والی اپنی سیونگ پروڈکٹس کے منافع کی شرح میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا اعلان کیا، جس کے بعد بچت کرنے والوں کو پورے بورڈ میں نمایاں تبدیلیاں نظر آرہی ہیں۔

ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس (ڈی سی ایس) میں 64 بیس پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے، جو اب 10.44 فیصد سالانہ کی پیشکش کر رہے ہیں۔

بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس (بی سی ایس)، پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس (پی بی اے) اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس (ایس ایف ڈبلیو اے) سبھی میں 48 بیسس پوائنٹس کی کٹوتی کی گئی ہے، جس میں اب سالانہ 12 فیصد منافع ہے۔

ریگولر انکم سرٹیفکیٹس والے حضرات 9.96فیصد فی سال حاصل کریں گے، اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس میں 80 بیسس پوائنٹس کی سب سے زیادہ کمی دیکھی گئی ہے، جو اب 9.4 فیصد سالانہ ادا کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ اسپیشل سیونگ اکاؤنٹس (ایس ایس اے) 10.2فیصد پر بدستور برقرار ہے، جس سے ڈپازٹرز کو کچھ استحکام ملتا نظر آرہا ہے۔

کٹوتی کے باعث اسلامی بچت پروڈکٹس بھی متاثر ہوئی ہیں، سروہ اسلامک ٹرم اکاؤنٹ اب 9.96 فیصد سالانہ پیشکش کررہا ہے جبکہ سروہ اسلامک سیونگ اکاؤنٹ 9.92فیصد سالانہ فراہم کررہا ہے۔

شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس کا شرح منافع کتنا ہے؟

spot_imgspot_img