spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

کراچی: ڈرگ روڈ کینٹ بازار پر شہری کے قتل کی ویڈیو سامنے آگئی

کراچی کے علاقے ڈرگ روڈ کینٹ بازار پر شہری کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

کراچی کے علاقے ڈرگ روڈ پر کینٹ بازار پر جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت عبدالولی کے نام سے ہوئی جس کا تعلق صوابی سے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو ذاتی دشمنی پر 6 گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے، بھائی کا بیان لیا جارہا ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں بھائی صوابی میں قتل کرنے کے بعد کراچی آگئے تھے۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار دو حملہ آور ہوٹل پر بیٹھے انتظار کرتے رہے، مقتول کا موبائل فون اور نقدی موجود ہے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں مقتول کو پیدل جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان نے انتہائی قریب جاکر گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

spot_imgspot_img