spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

کیا آپ جرمنی میں ملازمت کا ارادہ رکھتے ہیں؟ تو یہ خبر آپ کےلیے ہے

اگر آپ جرمنی میں ملازمت کا ارادہ رکھتے ہیں پھر یہ خبر آپ کو اہم معلومات فراہم کرسکتی ہے، فی گھنٹہ اجرت 13 یورو سے زائد ہوگئی۔

جرمنی میں 2026 میں کم از کم فی گھنٹہ اجرت 8 فیصد اضافے کے ساتھ 13.90 یورو ہوجائے گی، اگر آپ ہفتے میں 40 گھنٹے کام کرتے ہیں تو ٹیکس اور دیگر کٹوتیوں سے پہلے آپ کی کم ازک ماہانا آمدن کم از کم 2400 یورو بنے گی۔

اور جہاں تک بات ٹیکس کی ہے تو جرمنی میں ان ٹیکس نوٹفیکیشن سسٹم کو بھی ڈیجیٹل بنایا جارہا ہے تاہم پھر بھی اپنے میل باکس پر نظر رکھنا ضروری ہے۔

جرمنی منی جاب سے متعلق بھی ایک اپ ڈیٹ ہے، یہ روزگار کی ایک خاص قسم ہے جس میں عموماً اس وقت تک ٹیکس نہیں دینا پڑتا جب تک ماہانہ آمدن ایک مقررہ حد تک نہ پہنچ جائے۔

یعنی کسی کی ماہانہ آمدن 603 یورو سے کم ہے تو اسے ٹیکس سے استثنیٰ مل سکتا ہے، اگر آپ ریٹائرمنٹ کی عمر کے بعد بھی کام جاری رکھتے ہیں تو 2000 یورو تک کی آمدن پر ٹیکس چھوٹ حاصل ہوگی۔

بیرون ملک سے آنے والے اسکلڈ ورکر کی سہولت کےلیے بھی ایک مرکزی ادارہ قائم کیا جارہا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں بھی کمی آسکتی ہے۔

spot_imgspot_img