spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

پاکستان کی پہلی خاتون فائٹر انیتا کریم کا شاندار کارنامہ

پاکستان کی قابل فخر بیٹی ایم ایم اے فائٹر انیتا کریم نے شاندار فتح حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کردی، پاکستان میں خواتین کی پہلی پروفیشنل ویمنز ایم ایم اے فائٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔

انیتا کریم نے انفنیٹ چیمپئن شپ ایونٹ میں 52 کلوگرام کیٹیگری کا مقابلہ جیت کر پاکستان میں خواتین کی پہلی پروفیشنل ایم ایم اے فائٹ اپنے نام کرکے تاریخ رقم کردی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انیتا کریم نے اپنی جدو جہد اور کامیابیوں سے متعلق ناظرین کو آگاہ کیا۔

ہنزہ سے تعلق رکھنے والی انیتا کریم نے بتایا کہ جب میں نے فائٹنگ شروع کی تھی تو یہی کہا جاتا تھا کہ یہ گیم لڑکیوں کا نہیں مردوں کا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹریننگ روز ہوتی ہے اور ہر حال میں یہ ٹریننگ لازمی کرنا ہوتی ہے، بعد میں مجھے تھائی لینڈ میں ایک اسپانسر ملا جنہوں نے مجھے فٹ رہنے میں کافی مدد فراہم کی۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ ہمارے ملک میں کرکٹ کو جتنا سپورٹ کیا جاتا ہے لیکن بدقسمتی سے کسی اور گیم کو وہ اہمیت نہیں ملتی اور نہ ہی کسی قسم کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

اپنے مستقبل کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اب ایک اور چیمپئن شپ آنے والی ہے اور میری پوری کوشش ہوگی کہ اپنا سو فیصد بیسٹ دے سکوں، میرا ماننا ہے کہ جتنا بہتر کرنے کی کوشش کروں گی اتنا ہی آگے جاؤں گی۔

spot_imgspot_img