spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

میانمار نے روہنگیا مسلمانوں کی زندگیوں کو ڈراؤنا خواب بنا دیا، وزیر انصاف گیمبیا

گیمبیا کے وزیر انصاف داؤدا جالو نے کہا ہے کہ میانمار نے نسل کشی کرتے ہوئے روہنگیا مسلمانوں کی زندگیوں کو ڈراؤنا خواب بنا دیا۔

گیمبیا کی جانب سے پیر کو اقوام متحدہ کی اعلیٰ عدالت میں ججوں کو بتایا گیا کہ میانمار نے نسل کشی کی اور اقلیتی روہنگیا مسلمانوں کو تباہی کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی زندگیوں کو جہنم بنادیا، روہنگیا عام لوگ تھے جو عزت کے ساتھ زندگی گزارنا چاہتے تھے۔

گیمبیا کے وزیر انصاف داؤدا جالو نے آئی سی جے کے ججوں کو بتایا کہ میانمار کی فوج نے مسلمانوں کا قتل عام کیا اور اس خون ریزی پر کسی کو جوابدہ نہیں ٹھہرایا گیا،

ایک دہائی سے زائد عرصے میں یہ پہلا نسل کشی کیس ہے جس کی بین الاقوامی عدالت انصاف مکمل سماعت کر رہی ہے۔

وزیر انصاف جالو کے مطابق میانمار نے ان لوگوں کے خواب کو چکنا چور کردیا، درحقیقت میانمار نے روہنگیا مسلمانوں کی زندگیوں کو ایک ڈراؤنے خواب میں بدل دیا جس سے وہ انتہائی خوفناک تشدد اور تباہی کا شکار ہو گئے جس کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا۔

مسلم اکثریتی مغربی افریقی ملک گیمبیا نے 2019 میں آئی سی جے جسے عالمی عدالت بھی کہا جاتا ہے، وہاں یہ مقدمہ دائر کیا تھا۔

مقدمے میں میانمار پر روہنگیا کے خلاف نسل کشی کا الزام عائد کیا گیا، جو کہ دور افتادہ مغربی رخائن ریاست میں بنیادی طور پر مسلم اقلیت ہے۔

spot_imgspot_img