spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

40حج، 100 سے زائد بچے، پوتے پوتیاں۔۔ 142 سالہ شخص انتقال کر گئے

142سال کی طویل عمر پانے والے سعودی عرب کے معمر ترین شخص انتقال کر گئے۔

مقامی رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے معمر ترین شخص ناصر بن رادان الراشد 142 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے۔

نماز جنازہ مملکت کے جنوبی علاقے ظہران الجنوب میں ادا کی گئی اور بعد ازاں ان کے آبائی گاؤں الرشید میں سپرد خاک کیا گیا۔

جنازے میں 7 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔

وفاة ناصر الوادعي أكبر معمر في السعودية عن عمر ناهز 142 عاماً

وہ سعودی عرب کے اتحاد سے پہلے پیدا ہوئے تھے اور جدید سعودی ریاست کے بانی شاہ عبدالعزیز سے لے کر شاہ سلمان تک مملکت کے رہنماؤں کے دور حکومتیں دیکھیں۔

ان کے پسماندگان میں 134 بچے اور پوتے پوتیاں ہیں۔ مبینہ طور پر انہوں نے آخری بار 110 سال کی عمر میں شادی کی تھی اور بعد میں ان کی ایک بیٹی تھی۔ اہل خانہ کے مطابق انہیں 40 سے زائد بار حج کی سعادت نصیب ہوئی۔

spot_imgspot_img