spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

پاکستانی ایم ایم اے فائٹر انیتا کریم نے تاریخ رقم کردی

اسلام آباد: پاکستانی ایم ایم اے فائٹر انیتا کریم نے تاریخ رقم کردی، قومی ایم ایم اے فائٹر نے پہلی پروفیشنل ایم ایم اے فائٹ جیت لی۔

پاکستانی خواتین نے بھی ایم ایم اے فائٹ میں ملک کا نام روشن کرنا شروع کردیا ہے، اسلام آباد میں پروفیشنل ایم ایم اے لیگ انفنیٹ چیمپئن شپ منعقد ہوئی، خواتین کی پہلی پروفیشنل ایم ایم اے فائٹ میں انیتا کریم نے فتح اپنے نام کی۔

انیتا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین کی 52 کلوگرام کیٹیگری میں ایرانی حریف کو شکست دی، انیتا کریم کا مقابلہ ایران کی ایم ایم اے فائٹر پریساشمس آبادی سے تھا۔

واضح رہے کہ مارشل آرٹس فائٹر انیتا کریم کا تعلق صوبے گلگت بلتستان سے ہے، انیتا کریم کی جانب سے مقابلہ جیتنے کے بعد سوشل میڈیا پر انھیں سراہا جارہا ہے۔

مکسڈ مارشل آرٹس ایک خطرناک کھیل ہے جس میں عام طور پر خواتین حصہ نہیں لیتیں، تاہم انیتا کریم نے نہ صرف اس کھیل میں حصہ لیا بلکہ بہترین کھلاڑی بھی ثابت ہوئیں۔

پہلی پاکستانی ایم ایم اے فائٹر نے آسٹریلوی حریف کو دھول چٹا دی

spot_imgspot_img