spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

دس سال پہلے اور اب کی انڈسٹری میں کیا فرق ہے؟ صرحا اصغر نے بتا دیا

اداکارہ صرحا اصغر نے بتایا ہے کہ دس سال پہلے اور اب کی انڈسٹری میں کیا فرق ہے۔

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صرحا اصغر نے حال ہی میں اے آر وائی پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ انڈسٹری میں اب جین زی کا زمانہ ہے، لوگ بچوں کی کہانیاں اور ان کی محبت دیکھنا چاہتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ پرورش ڈرامے کے بعد بھی ایسا ہی ہورہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے دیکھا ہے کہ بہت سے نئے آنے والے اداکار اداکاری کے بجائے دیگر سرگرمیوں پر زیادہ توجہ دیتے ہیں۔

یہ پڑھیں: نئے فنکار اداکاری پر نہیں میک اپ پر توجہ دیتے ہیں، صرحا اصغر

صرحا اصغیر نے کہا کہ وہ کیمپینز اور پروموشنز میں مصروف رہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس پر دھیان نہیں دیتے، وہ صرف اپنی شکل و صورت یا دیگر سطحی چیزوں کی فکر کرتے ہیں، میک اپ چیئر سے اٹھتے نہیں، لائنیں یاد کیے بغیر سیٹ پر آتے ہیں اور پھر بھی نخرے دکھاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اداکاری کرنا چاہتے ہیں لیکن غیر پیشہ ورانہ رویے کے ساتھ سیٹ سے جلدی چلے جاتے ہیں، بہت سے ایسے کیسز ہیں، میرا خیال ہے کہ اگر آپ دیر سے آ رہے ہیں یا جلدی جا رہے ہیں تو کم از کم اطلاع دے دیں، براہ کرم ہمیں اپنے تکبر سے تکلیف نہ دیں۔

spot_imgspot_img