spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

بنگلادیش کا بھارت میں اپنی ویزا سروسز معطل کرنے کا فیصلہ

نئی دہلی (8 جنوری 2026): بنگلادیش کی عبوری حکومت نے سکیورٹی وجوہات کے باعث نئی دہلی سمیت بھارت میں اپنے کئی اہم سفارتی مشنز کو ویزا سروسز عارضی طور پر معطل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

انڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ بنگلادیش اور بھارت کے درمیان جاری سفارتی کشیدگی کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ بنگلادیش کے مشیر خارجہ محمد توحید حسین نے صحافیوں کو بتایا کہ حکومت نے یہ قدم احتیاطی تدبیر کے طور پر اٹھایا ہے۔

ویزا سروسز معطل کرنے کے فیصلے کا اطلاق نئی دہلی، کولکتہ اور اگرتلہ میں بنگلادیشی مشنز پر ہوگا۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ بزنس اور ورک ویزا کو معطل کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا، یہ معمول کے مطابق جاری کیے جاتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے عثمان ہادی کے قاتلوں کو پناہ دی

کولکتہ میں ڈپٹی ہائی کمیشن نے دیگر دو مشنز کی طرح فیصلے پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔ ممبئی اور چنئی میں بنگلادیشی قونصل خانوں میں ویزا سروسز معمول کے مطابق جاری ہیں۔

بھارت نے بھی 5 اگست 2024 کے بعد سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بنگلادیشی شہریوں کیلیے ویزا کے حوالے سے پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

spot_imgspot_img